حویلیاں،کھوکھر میرا میں چوری میں ملوث 4 رکنی چور گروہ کو جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کھوکھر میرا میں چاول کی بوریاں چوری کرنے میں ملوث 4 رکنی چور گروہ کو جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھوکھر میرا کے ارشد نامی شخص نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس کے گودام میں سے چاول کی 23 بوریاں چوری ہو گئی ہے جس پر پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کر کے تفتش شروع کردی اور دوران تفتیش چار رکنی چور گروہ ظفر علی، صادق، امیر افسر اور اسد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 23 بوریاں چالوں کی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :