بانڈہ پیر خان میں ضیعف العمر شخص گہری کھائی میں گرکر جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بانڈہ پیر خان میں ضیعف العمر شخص گہری کھائی میںگر کر جاں بحق ہو گیا ہے، نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بانڈہ پیر خان کے رہائشی ڈاکٹر اشفاق کے والد عدالت خان ولد کالا خان دوکان سے چیزیں لیکر واپس گھر کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور پاس ہی ایک گہری کھائی میں جا گرے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور عدالت خان کو کھائی سے باہر نکالا۔ عدالت خان گہری کھائی میں گرنے سے موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے تھے۔ نعش ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی۔ بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ تھانہ مانگل میں رپورٹ درج کر کے پولیس نے شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :