ڈی ای او نے محکمہ تعلیم مردانہ سے برخاست شدہ اساتذہ کے کوائف طلب کر لئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے محکمہ تعلیم مردانہ سے برخاست شدہ اساتذہ کے کوائف طلب کئے ہیں۔ (کل) ہفتہ کو تمام دستاویزی ثبوت کے ہمراہ ہائی سکول نمبر تین میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایبٹ آباد نے سپریم کورٹ کے حکمانہ کو عملی جامع پہنانے کیلئی1996-97ء میں ملازمت سے برخاست شدہ اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمت سے برخاست اور تقرری کے ثبوت اور مکمل اصلی تعلیمی اسناد کے ہمراہ (کل) ہفتہ کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 میں حاضر ہوں تاکہ ان کی تقرری کے عمل کو عملی شکل دی جا سکے۔ مذکورہ تاریخ کو ثبوت پیش نہ کرنے والے اساتذہ کو حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :