ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری سردار آصف ایڈووکیٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری سردار آصف ایڈووکیٹ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری سردار آصف ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی نشست خالی ہو گئی ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے جنرل سیکرٹری کیلئے نیا انتخاب ہو گا۔ سردار محمد آصف کو چند روز قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر ہائی کورٹ بینچ ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔