جی ٹی روڈ پر سوزوکی کیری اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق،

شوہر اور بیٹا شدید زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) جی ٹی روڈ گھیڑیاں کے مقام پر کیری سوزوکی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ گھیڑیاں کے مقام پر کیری ڈبہ نمبری آر آئی913 اور ڈمپر نمبری ڈی آئی 135 کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میںکھلابٹ سیکٹر نمبر 4 کی رہائشی خاتون رحمت جان زوجہ خان محمد جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا کامران اور خاوند خان محمد شدید زخمی ہوا۔

حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون و زخمی باپ بیٹا کو فوری طور پر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ہری پور منتقل کیا جہاں سے دونوں زخمی باپ بیٹے کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :