تحقیقی مقالوں کے انتخاب کے وقت معاشرے کی فلاح کو مد نظر رکھنا چاہئے، ڈاکٹر آصف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) جامعہ پشاورکے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف خان نے کہا ہے کہ تحقیق کے تمام مراحل میں ایچ ای سی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔یہ ہدایت انہوں نے جامعہ پشاور کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ سے خطاب میں دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، ڈائریکٹر ایڈ مشنزعلی اصغر جان ، فیکلٹیز کے ڈینز ، ریسرچ سکالرز اور ان کے سپروائزرز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ریسرچ سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالوں کے موضوعات پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دلائل دیئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کے تمام ریسرچ سکالرز کو اپنے تحقیقی مقالوں کے انتخاب کے وقت معاشرے کی فلاح کو مد نظر رکھنا چاہئے اور تحقیق کے تمام مراحل میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اصولوں پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے تاکہ جامعہ کا معیار تعلیم مزید بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :