زرعی یونیورسٹی پشاورکے پی ایچ ڈی امتحانات 27 اکتوبر سے شروع ہوںگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) زرعی یونیورسٹی پشاور نے پی ایچ ڈی کاامتحانی شیڈول جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایچ ڈی کلاسز کے امتحانات 27 اکتوبر سے شروع ہونگے اور یکم نومبر کو اختتام پذیر ہوںگے۔

(جاری ہے)

تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔