میاں بیوی کی جلد پر موجود جراثیم بھی ایک جیسے ہوتے ہیں، طبی تحقیق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:48

میاں بیوی کی جلد پر موجود جراثیم بھی ایک جیسے ہوتے ہیں، طبی تحقیق
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کینیڈا کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میاں بیوی کے جراثیم بھی ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف واٹرلو کینیڈا میں کی گئی اس تحقیق کے دوران 330 شادی شدہ رضاکاروں کی جلد کے 17 مختلف مقامات سے نمونے حاصل کئے گئے جن کے تجزیہ سے معلوم ہوا کہ ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ افراد کی جلد پر موجود جرثوموں کے 80 فیصد نمونے اپنے جیون ساتھی جیسے تھے۔

(جاری ہے)

یہ تحقیق اس لحاظ اہم ہے کیونکہ اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ ہر انسان میں جرثوموں کا مجموعہ (مائیکروبایوم) دوسروں سے مختلف ہوتا ہے جو ساری عمر کم و بیش یکساں ہی رہتا ہے لیکن یہ انکشاف اس خیال کے بالکل خلاف ہے۔ریسرچ جرنل ایم سسٹمز میں شائع شدہ اس تحقیق کے نتائج سے جہاں یہ ثابت ہوا ہے کہ انسان میں موجود جراثیم کا مجموعہ طویل عرصے تک درپیش ماحول کے نتیجے میں تبدیل ہو جاتا ہے وہیں اس بات کی وضاحت بھی ہوتی ہے کہ برسوں تک ساتھ رہنے والے بعض شادی شدہ جوڑے ایک ہی جیسی بیماریوں کا شکار کیوں ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :