نوازشریف نے احتساب عدالت کی کاروائی روکنے کے لیے درخواست دائرکردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:29

نوازشریف نے احتساب عدالت کی کاروائی روکنے کے لیے درخواست دائرکردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) سابق وزیر اعظم اور نیب ریفرنسزمیں نامزد ملزم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ آنے تک احتساب عدالت میں کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔نوازشریف کی جانب سے عائشہ حمید ایڈوکیٹ پیش ہوئیں ‘نواز شریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر ایک آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ان کے خلاف دائر ہونے والے تینوں ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ آئینی درخواست پر فیصلہ نہیں سنا دیتی اس وقت تک کارروائی روکی جائے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے شریف خاندان وقت حاصل کرنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہا ہے کیونکہ نیب کے قوانین میں ترمیم کے لیے حکمران جماعت جو مجوزہ بل تیار کررہی ہے اس کی پارلیمان سے منظوری کی صورت میں ایک مخصوص مدت تک نیب کی خصوصی عدالتوں میں فیصلہ نہ ہونے کے بعد مقدمات خودبخود سول عدالتوں میں منتقل ہوجائیں گے‘ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان مقدمات کو لاہور یا کسی اور شہر میں منتقل کرنے کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے-

متعلقہ عنوان :