Live Updates

نواز شریف اور شہباز شریف کے خاندانوں کے مابین اختلاف نظریاتی نہیں ہے

نواز شریف نے حسن اور حسین نواز سے متعلق وزارت خارجہ کو احکامات دلوا دئے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:24

نواز شریف اور شہباز شریف کے خاندانوں کے مابین اختلاف نظریاتی نہیں ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی سعید قاضی نے کہا کہ شہباز شریف نے اہنے بھائی کو سمجھایا ہے کہ ہمارا کاروبار چل رہا ہے، حکومت ہمارے ہاتھ میں ہے تو پھر لڑائی کس بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نقطہ نظر ٹھیک ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کا آپس میں کوئی نظریاتی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ ہے آپ نے اپنے طبقے کے لیے بہت کام کیا ۔ ان کی آپس کی لڑائی اس بات کی ہے کہ آگے کا بادشاہ کون ہو گا، آگے لوگوں اور مختلف کمپنیوں کو ٹھیکے کون دے گا؟ جس پر معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف نے کٹ پُتلی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے وزارت خارجہ کو حکم دلوایا ہے کہ حسن اور حسین نواز مختلف ممالک میں جائیں گے، ان ممالک کے سفیر ولی عہدوں اور بادشاہوں سے حسن اور حسین نواز کی ملاقاتیں کروائیں اور ان کے راستے میں رکاوٹیں نہ آئیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندانوں کا آپس میں کوئی نظریاتی اختلاف نہیں ہے۔ شہباز شریف اور ان کی اولاد کو یہ تحفظ ہے کہ پہلے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا جو بغیر کسی وجہ کے نہیں بنایا گیا۔ پھر کہا کہ پارٹی صدر بنانا ہے وہ بھی نہیں بنایا۔ حلقہ 120کے حلقے میں پہلے حمزہ شہباز کو الیکشن مہم کا انچارج بنایا اور پھر انہیں بھی ہٹا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں میں اختلاف ضرور ہے لیکن یہ اختلاف نظریاتی نہیں ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات