ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،ڈرائیور پرساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:24

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،ڈرائیور پرساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اکتوبر2017ء) : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دبئی میں ایک کار ڈرائیور کو تاریخ کا سب سے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ،اس شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس والے نے اس کو12لاکھ درہم کا جرمانہ کر دیا جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 3کروڑ58لاکھ روپے بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کسی بھی کار ڈرائیور کو اس سے بھاری جرمانہ عائد نہیں کیا گیا اس سے قبل زیادہ سے زیادہ جرمانہ اڑھائی لاکھ درہم کیا گیا تھا۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے بڑے جرمانے پر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو خصوصی رعا یت کرتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کر دی اور اب ڈرائیور 6لاکھ25ہزار درہم یعنی پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ75لاکھ روپے سے زاہد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :