پارٹی کے لیے فنڈز مانگنے پر حمزہ شہباز نے صوبائی وزیر کو جھڑک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:01

پارٹی کے لیے فنڈز مانگنے پر حمزہ شہباز نے صوبائی وزیر کو جھڑک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حمزہ شہباز جو کہتے ہیں کہ میں دس سال جیل میں رہا ، وہ ان دس سالوں کو ثابت کر دیں تو پاکستان اور اسلام میں جو چور کی سزا ہے اس کا میں حقدار ہوں۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ان کے بندے اندر ہوئے تو ایک شخص جو اس وقت لاہور کا وزیر ہے وہ حمزہ شہباز کے پاس گیا اور کہا کہ پارٹی بحران کا شکار ہے تو آپ پانچ لاکھ کا عطیہ دے دیں جس پر حمزہ شہباز نے اُسے جھڑکتے ہوئے کہا کہ بھاڑ میں جاﺅ میرا تمہاری سیاست سے تعلق نہیں ہے، میں اپنا بزنس سنبھال رہا ہوں۔

عارف حمید کا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کو یہی کہنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو گمراہ نہ کریں اگر آپ سچ نہیں بول سکتے تو کم از کم جھوٹ بھی نہ بولیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :