پولیس کا سرچ آپریشن ،28ملزمان گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:06

قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) قصور پولیس نے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ سمیت28ملزمان گرفتار کیا ہے۔،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پر پولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔

پولیس نے ضلع بھرکے 4 مختلف مقامات تحصیلدار چوک قصور،موضع مان،نظام پورہ ،روسہ ٹبہ چونیاں،جمبر اور گلشن اڈاپھولنگر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن سرکل افسران کی نگرانی میں کیا گیاجس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران63گھروںکو چیک کیا گیا ،154افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا اس دوران سنگین مقدمات میں ملوث 7 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر6 افراد کو حراست میں لیا گیا ،6ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 6قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کی گئی ،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :