حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، راناسکندرحیات خاں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:06

قصور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل قصور راناسکندرحیات خاں نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہارکا موقع میسرآئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس قصور میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کرکٹ کے انڈر 13اور انڈر16کھلاڑیوں کے 2روزہ کیمپ کے دورہ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل اور ضلعی سطح پر ٹیموں کے انتخاب میں صرف اور صرف کارکردگی کو دیکھاجائے گا‘ غیرجانبداری سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منتخب کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جائیگی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پرمتعارف کروایا جائے گا۔ حکومت صحت‘تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اورحکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈزکھیلوں کیلئے مختص کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :