کرکوک کی صورت حال کا فائدہ ایران اور داعش کو ہوگا، امریکا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکی حکام تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ِ عراقی حکومت اور عراقی کٴْرد اہل کاروں کے مابین تناؤ سے داعش کے دہشت گرد گروپ اور ایران کو فائدہ ہوگا، امریکا اِس بات کیلئے کوشاں ہے کہ خطے میں شدت پسندی اور دہشت گردی پر قابو پایا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھنے سے داعش اور ایرانی پاسداران انقلاب کوفائدہ ہوگاجس صورت حال سے بچنے کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ داعش کو شکست فاش دینے کے لیے ضرورت اِس بات کی ہے کہ امریکا، عراقی حکومت، کٴْرد علاقائی حکومت اور ہمارا سارا اتحاد متحد ہو کر اپنی ترجیحات کا تعین کرے۔امریکی انٹیلی جنس اور فوجی اہل کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ اپنی خود ساختہ خلافت کی بربادی کے باوجود، داعش اب بھی توانا ہے جس کے کارندے کرکوک اور عراقی دیہات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور سب سے بڑی تشویش ایران سے لاحق ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :