منی بجٹ پیش کرنے پر رؤوف کلاسرا نے لائیو شو میں اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 10:54

منی بجٹ پیش کرنے پر رؤوف کلاسرا نے لائیو شو میں اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اپنے پیش کیے گئے منی بجٹ میں چالیس ارب کے ٹیکس لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جواز جو دیا جا رہا ہے وہ نہایت دلچسپ ہے۔اسحاق ڈار نے کہا یہی ہے کہ ٹیکس امیروں اور ان کی امپورٹد لگژری آئٹمز پر لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چالیس ارب روپے کا ٹیکس لگا کر یہ بھی کہا کہ اس سے ہماری دو ارب کی امپورٹ کم ہو جائے گی اور ٹریڈ بیلنس بھی کم ہو جائے گا۔ لیکن یہ لوگ ہمیں بے وقوف بناتے ہیں اور انہیں یہ غلط فہمی ہے کہ ہم اتنے بے وقوف ہیں کہ ان کی باتوں پر یقین کر لیں گے۔ کیونکہ اگر امپورٹ کم ہو جائے گی تو ٹیکس کس چیز پر کم ہو گا؟ اور اگر امپورٹ کم نہیں ہو گی تو ٹریڈ بیلنس تو وہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں بیک وقت نہیں ہو سکتیں۔ رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے جب آرمی چیف کو معیشت پر بریفنگ دی تو انہوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔رؤوف کلاسرا نے مزید کیابتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :