اٹک میں کار درخت سے ٹکرا گئی ,3افراد جاں بحق2زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 10:42

اٹک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ): اٹک میں پنڈی سلطان کے مقام پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک میں پنڈی سلطان کے مقام پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔گاڑی میں موجود تینوں افراد جاں بحق ہو گئے ۔لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی ۔ جبکہ زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔