ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں اصل ڈان تو میڈیا والے ہیں۔ مریم نواز

سزا پہلے سنائی گئی ٹڑائل بعد میں ہو رہا ہے، نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے وطن واپس آئیں گے ۔ مریم نواز کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 10:30

ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں اصل ڈان تو میڈیا والے ہیں۔ مریم نواز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئیں، کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم تو سیے ہی ڈان ہیں اصل ڈان تو میڈیا والے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ سزا پہلے دی گئی اور ٹرائل بعد میں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی کیمو جاری ہے۔ ان کی طبیعت میں اب کچھ بہتری آ رہی ہے۔ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے میں وطن واپس آئیں گے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جُرم عائد ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعد اب سماعت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔