نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں یہ تو وہی بتائیں گے ۔ کیپٹن (ر) صفدر کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اکتوبر 2017 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2017ء) : کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ مریم صفدر اپنے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ کیپٹن (ر) صفدر سے جب نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کب پیش ہوں گے یہ تو وہی بتائیں گے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے قدرے اُکھڑے ہوئے لہجے میں کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ناکامی ہو اور ملکی معیشت ڈوب جائے؟ خیال رہے کہ آج کی پیشی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر صرف لندن فلیٹس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ عدالت نے لندن میں رہائش پذیرحسن اور حسین نواز کو مفرورملزمان قرار دے کرکیس علیحدہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :