فرد جرم عائد نہ کی جائے: مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی استدعا، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 19 اکتوبر 2017 10:16

فرد جرم عائد نہ کی جائے: مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی استدعا، عدالت نے فیصلہ ..
 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اکتوبر۔2017ء)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گواہوں کی فہرست کی کاپی نہیں ملی اور نہ ہی نیب نے والیم 10 کی کاپی دی، لہذا فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزموں کی استدعا مسترد کی جائے، گواہوں کی فہرست دے چکے ہیں، ریفرنس کی کاپی ملزموں کو دیئے 10 روز گزر چکے ہیں۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔