جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 09:22

جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) سپریم کورٹ جہانگیر ترین نااہلی کیس میں سماعت آج بھی جاری رکھے گا۔ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کل سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

(جاری ہے)

کل سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے دو ملازموں نے جے ڈی ڈبلیو کمپنی کے شیئر ز 4 کروڑ 19لاکھ روپے میں خریدے، 11 کروڑ27 لاکھ روپے میں فروخت کیے۔

ملازمین کو رقم جہانگیر ترین نے فراہم کی تھی، ان سائیڈ ٹریڈنگ کا جرم نیت سے متعلق ہے جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، ایس ای سی پی نے ان سائیڈر ٹریڈ کا نفع واپس لے لیا تھا،،چیف جسٹس نے کہا کسی کو اسٹاک کی قیمتوں کا علم ہو اور وہ اس سے فائدہ لے تو اس میں نیت کا معاملہ نہیں آتا۔آپ اس بات سے انکار نہیں کر رہے کہ حصص کا آپ کو علم تھا۔

متعلقہ عنوان :