ہوائی کے بعد میری لینڈ کی عدالت نے بھی ٹرمپ سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 09:04

ہوائی کے بعد میری لینڈ کی عدالت نے بھی ٹرمپ سفری پابندیوں کا حکم نامہ ..
بالٹی مور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) امریکی صدرٹرمپ کو ایک اور جھٹکا ریاست ہوائی کے بعد میری لینڈ کی عدالت نے بھی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔جج نے کہا کہ سفری پابندی امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ایک اور امریکی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سفری پابندیاں رواں ہفتے سے لاگو ہونے والی تھی۔

میری لینڈ فیڈرل کورٹ کے جج نے سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سفری پابندی کا مقصد مسلمانوں کونشانہ بنانا ہے جو امریکی آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن قوانین صدر کو سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :