لاہو ر،ایف آئی اے پنجاب کے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی

گردہ سکینڈل میںملوث 6 ملزمان کا تفتیش مکمل نہ ہونے کے باعث مزید 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے گردہ سکینڈل میںملوث 6 ملزمان کا تفتیش مکمل نہ ہونے کے باعث عدالت سے مزید 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر چوہدری محمد اعجاز نے آن لائن سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ پیر محل کے علاقہ سے گردہ سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر محمد شاہد، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ شہزاد اقبال، شاہد محمود اور محمد رمضان کے سا تھ سہولت کار اشفاق علی اور غلام رسول نامی ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت سے ان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

ملزمان سے تفتیش مکمل نہ ہو نے کے باعث ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مزید انکشافات متو قع ہیں جبکہ اس سے قبل رواںسال ماہ اپریل میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمیل خاں کی سربراہی میں ڈاکٹر فواد ممتاز خاں، ڈاکٹر التمش کھرل سمیت 16 ملزمان کا گردہ سکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گر فتار شدگان ملزمان سے کی جانے والی تفتیش کے دوران مختلف کڑیاں آپس میں ملنے کے بعد دوسرا سکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ گردہ کی خریدوفروخت اور پیوند کاری انتہائی غیر قانونی دھندہ ہے اور یہ ایک پورا مافیا ہے جسے ہم توڑنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بڑے بڑ ے نام اور پردہ نشین بھی منظر عام پر آنے کے بعد بے نقاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :