Live Updates

تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کو اپنا اعزاز سمجھتی ہے،محمود الرشید

جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کو اپنا اعزاز سمجھتی ہے، یہ بات پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے احتجاجی مظاہرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سیشن کے دوران پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بناولنٹ فنڈ کے ڈیلی ویجز متاثرہ ملازمین کی آواز کو اسمبلی کے فورم میں بلند کر چکے ہیں اور آج میں خود الفلاح بلڈنگ کے متاثرین کے درمیان موجود ہوں گا، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی لوگ غربت، مفلسی اور مفلوک الحال کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور حکومتی ادارے کانوں میں روئی ڈالے بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ بناولنٹ فنڈ کے درجنوں ڈیلی ویجز کو تنخواہیں نہ ملنا اور نوکریوں سے نکالے جانیی کی دھمکیاں دینا ایک غیر انسانی فعل ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :