اسلام آباد،کورین سفارت کار کے گھر سے شراب چوری مقدمہ ، وفاقی پولیس کے اے ایس آئی نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) کورین سفارت کار کے گھر سے شراب چوری مقدمہ ، وفاقی پولیس کے اے ایس آئی نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ۔ذرائع کیمطابق بدنام زمانہ شراب فروش ملک ساغر نے بھی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ۔اے ایس آئی آصف نے دو اہلکاروں سے ملک کر کورین سفارت کار کے گھر سے دو کروڑ کی شراب اور قیمتی اشیا چوری کی تھیں ۔

(جاری ہے)

چوری کئی گئی شراب کا نصف حصہ شراب فروش ملک ساغر کو اسی لاکھ میں فروخت کیا گیا تھا۔پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اے ایس آئی ملک آصف۔دو اہلکاروں شہباز اور طارق کو ایس ایس پی ساجد کیانی نے ملازمت سے برخاست کردیا۔ مقدمے ملوث ملزموں کو تیس اکتوبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملک آصف نے ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی جبکہ ملک ساغر نے رخشندہ شاہین کی عدالت سے ضمانتیں کروائیں۔

متعلقہ عنوان :