پشاور،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 21784.765ملین روپے کے 27پراجیکٹس کی منظوری دے دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی ( PDWP) نے 21784.765ملین روپے لاگت کے 27پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری محکمہ منصوبہ سازی و ترقی شہاب علی شاہ کے ساتھ ساتھ اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول زراعت ، صحت ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اطلاعات ، داخلہ ، ہائوسنگ ، سڑکوں اور پلوں ، شہری ترقی ، بلڈنگز اور ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبوں کے 28منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 27پراجیکٹس کی منظوری دی جبکہ ایک پراجیکٹ کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث موخر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبے کے منظور شدہ پراجیکٹس میں ڈی آئی خان میں اعلیٰ نسل کی بھینسوں کے بریڈنگ فارم کی توسیع اور خیبر پختونخوا میں ڈیری ٹیکنالوجی سہولیات کے قیام کے ساتھ اضاخیل بیفلو بریڈ کو بہتر بنانے، دیکھ بھال اور تحفظ اور خیبر پختونخوا میں سول وٹرنری ڈسپنسریز کے قیام شامل ہیںاس طرح صحت کے شعبے میں سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹو ( (فیزII)خیبر پختونخوا،خیبر پختونخوا میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے استحکام(فیزII)،اور زچہ و بچہ لیاقت میموریل ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ کی دوبارہ تعمیر کے منصوبوں کی منظوریاں د ی گئیں جبکہ سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں بے روزگار آئی ٹی گریجویٹس اور سرکاری ملازمین کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیشنل ٹریننگ سنٹرز(پائلٹ پراجیکٹ) اور خیبر پختونخوا میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی اور فروغ اور اطلاعات کے شعبے میں کوہاٹ،سوات اور ایبٹ آبادمیں تین ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کے قیام اور پشاور میں پختونخوا ایف ایم ریڈیو92.2 کے استحکام اور داخلہ کے شعبے میں خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ2017کے تحت کمشنر امپلی منٹیشن کے دفتر کا قیام(غیر سالانہ ترقیاتی منصوبہ)،خیبر پختونخوا پولیس انفرا سٹرکچر کااستحکام اور فیزایبلٹی سٹڈی اور سیف سٹی پشاور کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(PMU) کا قیام کے منصوبوں کی منظوریاں بھی دی گئیں۔

اس کے علاوہ سڑکوں اور پلوں کے شعبوں میں منظور شدہ پراجیکٹس میں ضلع ایبٹ آباد میں قلندر آباد روڈ کی تعمیر،ضلع نوشہرہ میں یونین کونسلز ڈاگئی بانڈہ نبی،پیر پیائی،بدرشی،اضاخیل بالا و پایاں،صوابی میں کنڈہ ٹوپی گرمرغز،زروبی ٹوپی،زیدہ کڈی،مرغز یوسفی میں سڑکوں اورگلیوں کی فیزایبلٹی،ڈیزائن اور تعمیر اور بحالی(21کلومیٹر)،صوابی میں بوکو، تاشقند، جنڈا پاجمان، بڈا چیک پوسٹ براستہ مینگل چائے گبسنی،مرغز یوسفی، پابانی، زروبی، کلابٹ،خزانہ، شرشمی،لرکوٹھا،یارا خیل کرکوٹھا، کلابٹ، ٹوپی، صوابی، پابینی، کوٹھا صوابی میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،پختگی،ڈیزائن اور فیزایبلٹی سٹڈی،صوابی میں شنگل/کچہ روڈ،گبئی،پنوال،لرون ابازئی بالا،چنائی،بارہ ہملیٹ(2کلو میٹر)،جبہ مزغد(2کلو میٹر) تکیل (ایک کلومیٹر)،دیولگری(ایک کلو میٹر)ہملٹ(ایک کلومیٹر)ٹوپی(ایک کلومیٹر)باجا(ایک کلومیٹر)، کتہ گرام۔

اچیلئی دیوال گری،تکیل گجل،صوابی اور دیر پائیں میں حاجی آباد، منجئی اور ناسفا کانو میں آر سی سی پلوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ دیر پایاں میں سوات تا اسبارن روڈ اسبارن،شورشین اور رابیال غازی جٹ پٹ روڈ دوگاغز،درہ خدگزئی روڈ،گل آباد اسبارن روڈ،خیر آباد کوٹیگرام لڑم روڈ،خدگزئی رابطہ سڑک،چکدرہ کمالا روڈ(بدوان) کی تعمیر اسی طرح دیر پایاں میں مٹکو رحیم آباد،شکر تا مایار پل رابطہ پلوں اور قابل رسائی سڑک کی تعمیر،ضلع چارسدہ میں یونین کونسل آگرہ میں پشاور روڈ تا کدائی،یونین کونسل شوڈاگ میں کوچکی تا اجون کلے براستہ حسن آباد کنڈرو کلے کی تعمیراور بلیک ٹاپنگ،دیر پایاں میں سم پل مانسہرہ کی فیزیبلٹی سٹڈی،ڈیزائن اور تعمیر،دیر پایاں میں تالاش کلپانی بائی پاس روڈ(10کلیو میٹر) کی فیزیبلٹی سٹڈی،ڈیزائن اور تعمیر شامل ہیں۔

شہری ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع بنوں میں کرم پل تاپولیس اسٹیشن صدر براستہ کوہاٹ چونگی ،جی ٹی ایس چوک اور لکی گیٹ کی بحالی اور توسیع،ضلع بنوں میں کچہری گیٹ تا مال منڈی براستہ ڈگری کالج نمبر1اور ہنجال سرکلر روڈ کی بحالی اور توسیع،ضلع بنوں میں میران شاہ روڈ یونیورسٹی پلازہ سے ٹاپی قلعہ کی بحالی اور توسیع شامل ہیں۔

اسی طرح ضلع مردان میں پیرانو پارک،لیبر کالونی اور منگا خلع مردان میں جمنازیم کی تعمیر اور ضلع مردان میں ہی مردان شہر میں مختلف سڑکوں کی سولرائزیشن شامل ہیں ۔بلڈنگ سیکٹر کا منظور شدہ پراجیکٹ ڈپٹی کمشنر مین آفس/تحصیل بلڈنگ مانسہرہ کی دوبارہ تعمیر ہے۔DWSS کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوںمیں ضلع نوشہرہ پی کی13میں واٹر سپلائی اور سینیٹیشن اسکیموں کی تعمیر،خیبر پختونخو ا (فیزIII) میں واٹر سپلائی اور سینیٹیشن سکیموں کی بحالی اور تعمیر اور ضلع نوشہرہ میں یونین کونسل جلوزئی اور سپین خاک (آئی ڈی پیرز/مہاجرین متاثرہ علاقوں کے تحت) واٹر سپلائی اور نکاسی سسٹم کی تعمیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :