پشاور،محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مختلف اسامیوں پرسلیکشن کوحتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی(بی پی ایس۔18) کی تین پوسٹوں اور خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز ان ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن (بی پی ایس۔

(جاری ہے)

18) کی آٹھ پوسٹوں،نظامت کھیل و امور نوجوانان میں فٹبال کوچ(بی پی ایس۔16) کی ایک پوسٹ،محکمہ مواصلات و تعمیرات(سی اینڈ ڈبلیو) میں سب انجینئر سول(بی پی ایس۔11) کی (اقلیتی کوٹہ) ایک پوسٹ پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو17۔اکتوبر2017کو بھجوا دی ہیں۔اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے میڈیا سیل کیانچارج نے کیا۔

متعلقہ عنوان :