غریدہ فاروقی کی پھر سے میڈیا میں واپسی، نجی ٹی وی چینل آج نیوز کا حصہ بن گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:31

غریدہ فاروقی کی پھر سے میڈیا میں واپسی، نجی ٹی وی چینل آج نیوز کا حصہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) غریدہ فاروقی کی پھر سے میڈیا میں واپسی، نجی ٹی وی چینل آج نیوز کا حصہ بن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر غریدہ فاروقی کچھ عرصہ قبل گھریلو ملازمہ پر تشدد کے تنازعے کا شکار ہونے کے بعد میڈیا سے غائب ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب غریدہ فاروقی نے طویل عرصے بعد میڈیا میں دوبارہ واپسی کی ہے۔ غریدہ فاروقی نجی ٹی وی چینل آج نیوز سے منسلک ہو گئی ہیں۔ جلد ہی آج نیوز پر ان کے پروگرام کا آغاز  ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :