مفرور ملزم کا پولیس کو انوکھا چیلنج۔ اگر فیس بک پوسٹ 1000 بار شیئر ہوئی تو وہ گرفتاری دے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 اکتوبر 2017 23:52

مفرور ملزم کا پولیس کو انوکھا چیلنج۔ اگر فیس بک پوسٹ 1000 بار شیئر ہوئی ..

معاشرے پر سوشل میڈیا کا کتنا اثر ہوگیا ہے، اس کا اندازہ یہ خبر پڑھ کر ہوجاتا ہے۔ایک مفرور ملزم نے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ اگر پولیس کی اگلی پوسٹ 1000 بار شیئر ہوگئی تو وہ گرفتاری دے گا۔ پولیس نے ملزم کا چیلنج قبول کر لیا۔
پولیس نے 21 سالہ مائیکل زیڈل  کو ڈھونڈنے کی اپیل کی تو اس نے پولیس کو میسج کیا کہ اگر اُن کی اگلی پوسٹ 1000 بار شیئر ہوئی تو وہ خود کو پولیس کے حوالے کر دے گا۔

(جاری ہے)

مائیکل نے پولیس  کو چیلنج مکمل کرنے پر مٹھائی کھلانے کا بھی وعدہ کیا۔
ڈیٹرائٹ میں ریڈفورڈ ٹاؤن شپ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مائیکل کے میسج کے بعدبڑے آرام سے چیلنج پورا کردیا۔ ان کی پوسٹ 4 ہزار بار سے زیادہ شیئر ہوئی۔
مائیکل ، جس نے  فیس بک پر  شیمپین ٹورینو کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے،   نے چیلنج پورا کرنے پر اپنا وعدہ پورا کرنے ہوئے  نہ صرف گرفتاری دے دی بلکہ پولیس کو مٹھائی بھی کھلائی۔ اسے  معمولی نوعیت کے جرم پر گرفتار کیا گیا ہے، جس پر اسے جیل میں 39 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مفرور ملزم کا پولیس کو انوکھا چیلنج۔ اگر فیس بک پوسٹ 1000 بار شیئر ہوئی ..

متعلقہ عنوان :