پاناما کیس میں تعاون کے لیے نیب کی جانب سے مختلف ممالک کو معاونت کے لیے خطوط ارسال۔

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:26

پاناما کیس میں تعاون کے لیے نیب کی جانب سے مختلف ممالک کو معاونت کے ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) نیب نے پاناما کیس میں اپنی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے تاہم اس سلسلے میں نیب نے پانما کیس میں تعاون کے لیے مختلف ممالک کو معاونت کے لیے خط لکھ دیئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب کی جانب سے امریکا، سعودی عرب، برطانیہ، دبئی سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو خط لکھا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے کے لیے انکے ساتھ تعاون کیا جائے۔ مزید یہ کہ نیب نے شریف خاندان سمیت پاناما کیس میں ملوث اسحاق ڈار کے حوالے سے ہر اس ملک کو خط لکھا ہے جہاں پر انکے اثاثہ جات موجود ہیں تاکہ شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :