Live Updates

جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں ،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دینے کیلئے کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی دونوں کو عوام کی فکر ہے ، میاں صاحب اورخان صاحب سندھ میں آکرکہتے ہیں یہ کھنڈربن گیا ، سندھ کوشاہ لطیف کی دعا ہے یہ کبھی کھنڈر نہیں بنے گا مگر آپ کی سیاست کھنڈرضروربن جائے گی،،اناڑی شخص کرکٹ گراؤنڈ سے باہرنہیں نکلا،سیاست گالم گلوچ کا نام نہیں ،میں گالی نہیں دیتا نظریاتی سیاست پریقین رکھتا ہوں،میاں صاحبان جھوٹے پروپیگنڈا کے ماہرہیں،یہ لوگ کرپشن کونعرے کے طورپراستعمال کرتے ہیں،پیپلزپارٹی جمہوری اورمنصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے، ،میاں صاحب کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب ترہورہا ہے ،باپ پھانسی سے نہیں ڈرا تو بیٹی موت سے کیسے بھاگتی، وفاق سے کچھ نہیں ملے گایہ صرف اعلانات ہوتے ہیں،،جب پانی زیادہ ہوتا ہے تویہ دروازے کھول کرسندھ کوڈبودیتے ہیں،سندھ کواپنے حصے کا پانی بھی نہیں ملتایہ کہاں کا انصاف ہے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاحیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں ،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دینے کے لیے کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی دونوں کو عوام کی فکر ہے ، میاں صاحب اورخان صاحب سندھ میں آکرکہتے ہیں یہ کھنڈربن گیا لیکن ان کو کہتا ہوں کہ سندھ کوشاہ لطیف کی دعا ہے یہ کبھی کھنڈر نہیں بنے گا مگر آپ کی سیاست کھنڈرضروربن جائے گی،،اناڑی شخص کرکٹ گراؤنڈ سے باہرنہیں نکلا،سیاست گالم گلوچ کا نام نہیں میں گالی نہیں دیتا نظریاتی سیاست پریقین رکھتا ہوں،میاں صاحبان جھوٹے پروپیگنڈا کے ماہرہیں،یہ لوگ کرپشن کونعرے کے طورپراستعمال کرتے ہیں،پیپلزپارٹی جمہوری اورمنصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے،میاں صاحب نے تھرکے لیے دوارب کا اعلان کیا،کہاں ہیں وہ دوارب روپی میاں صاحب چاربار سندھ آئے ہیں،اربوں روپے کا اعلان کرگئے، سندھ میں وفاقی حکومت کے اکادکا پراجیکٹ مکمل کیوں نہیں ہوتی کارخانے بند ہورہے ہیں،مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل بنادیا ہے،میاں صاحب کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب ترہورہا ہے ،باپ پھانسی سے نہیں ڈرا تو بیٹی موت سے کیسے بھاگتی، وفاق سے کچھ نہیں ملے گایہ صرف اعلانات ہوتے ہیں،،جب پانی زیادہ ہوتا ہے تویہ دروازے کھول کرسندھ کوڈبودیتے ہیں،سندھ کواپنے حصے کا پانی بھی نہیں ملتایہ کہاں کا انصاف ہے،ارسا کی غیرمنصفانہ تقسیم سے سندھ زیادہ متاثرہورہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحبان کہتے ہیں کہ سندھ کھنڈربن گیا،سندھ کوشاہ لطیف کی دعا ہے کبھی کھنڈرنہیں بن سکتا،وفاق سے کچھ نہیں ملے گایہ صرف اعلانات ہوتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوری اورمنصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے،بی بی کی شہادت کے بعدآصف زرداری نے پارٹی پرچم کوگرنے نہیں دیا،باشعور عوام دیکھ رہے ہیں یہاں کیا ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحبان جھوٹے پروپیگنڈا کے ماہرہیں،کراچی کی گرین لائن کا منصوبہ کہاں گیا وہاں صرف کھڈے نظرآتے ہیں،آپ کے نام نہاد موٹروے کی وجہ سے سوکے قریب افراد کی جانیں چلی گئیں،ہم سے سپرہائی وے چھین کرکہا گیا کہ موٹروے بن رہا ہے،میاں صاحبانکہتے ہیں ترقی ہورہی ہے،پراجیکٹس وقت سے پہلے مکمل ہورہے ہیں،ہماری جدوجہد اس نظام اوراستحصال کے خلاف ہے،یہ لوگ کرپشن کونعرے کے طورپراستعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گالی نہیں دیتا نظریاتی سیاست پریقین رکھتا ہوں،ن لیگ اورپی ٹی آئی کوعوام کی کوئی فکرنہیں،باپ پھانسی سے نہیں ڈرا تو بیٹی موت سے کیسے بھاگتی،باپ نے عوام کاساتھ نہیں چھوڑا توبیٹی کیسے عوام کا ساتھ چھوڑتی،یہ بھٹوکی بیٹی تھی،جب باپ عوام سے دورنہیں رہاتوبیٹی کیسے دوررہتی۔بلاول ب بھٹو نے کہا کہ حکومتیں ختم کی گئیں، میڈیاٹرائل کیا گیا،پیپلزپارٹی کی قیادت کوجلاوطن کرکے عوام سے دورکیاگیا،جیالے بینظیربھٹوکے نعروں پررقص کررہے تھے،بی بی اپنے وطن اور عوام کے پاس آرہی تھی،ملک کے کونے کونے سے لوگ کراچی میں جمع ہوئے تھے،عوام کا سمندر قائد کے استقبال کیلئے جمع ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی آئی جے آئی بنائی گئی،کبھی مخالفین میں پیسے بانٹے گئے،ایک طرف پیپلزپارٹی تھی دوسری طرف آمریت کی گودمیں پلنے والی پارٹیاں، ہم نے ملک میں عوامی حکومت قائم کی اورجمہوریت بحال کی،پھانسی کے تختے پرجھول گئے،جیالوں نے خودسوزی کرکے قربانی کی داستان رقم کی،آمرغلط ثابت ہوا،نصرت بھٹو اور بی بی نے پارٹی کی قیادت سنبھالی،آمرسمجھ رہاتھاکوئی آمریت کوچیلنج نہیں کریگا،شہیدبھٹوکی پھانسی کے بعدآمرسمجھ رہاتھاپارٹی ختم، شہیدوں کی یاد منانے کے دوطریقے ہوتے ہیں،شہیدوں کی یادکاایک طریقہ آنسوبہاکرسوگ منانا ،دوسرا سوگ مناکرقاتلوں کوبے نقاب کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شیطانی قوتوں کے حملے میں بے نظیرکوشہید کیا گیا،بے نظیرنے ہرجگہ امراوردہشت گردوں کوللکارا،جب بھٹوپھانسی سے نہیں ڈرا توبینظیرموت سے کیسے ڈرسکتی تھی،شہید بھٹوکی پھانسی کے بعد بیگم نصرت بھٹواوربے نظیربھٹونے پارٹی کی کمان سنبھالی،شہید بھٹوکی پھانسی کے بعد ضیانے سمجھا کہ اب پیپلزپارٹی ختم ہوگئی،پیپلزپارٹی کے جیالے ضیاء کی آمریت کے سامنے سینہ تان کرکھڑے ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہردورمیں کربلا برپا ہوتی ہے،شہید بھٹو کی عوامی اورجمہوری حکومت کا تختہ الٹا گیا، پیپلزپارٹی کوقیام سے اب تک جتنی آزمائش سے گزرنا پڑا اس کی مثال نہیں ملتی،پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لے کرآج تک آزمائشوں سے گزررہی ہے،پیپلزپارٹی نے ایوب خان کی آمریت کا مقابلہ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات