مغربی لباس زیب تن کیے ملالہ یوسفزئی کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اکتوبر 2017 23:12

مغربی لباس زیب تن کیے ملالہ یوسفزئی کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) مغربی لباس زیب تن کیے ملالہ یوسفزئی کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملالہ کی کچھ روز قبل ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ مغربی لباس زیب تن کیے یونیورسٹی کیلئے جاتے ہوئے دکھائی گئی تھیں۔ ملالہ کو اس تصویر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ اب مغربی لباس زیب تن کیے ملالہ یوسفزئی کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ملالہ کو اپنی اس تصویر پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :