نارنگ منڈی چار بچوں کی ماں نے گھریلو ناچاکی اور غربت تنگدستی کے باعث زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:33

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ ننگل کلاں میں چار بچوں کی ماں ساجدہ بی بی زوجہ غلام مصطفی نے گھریلو ناچاکی اور غربت تنگدستی کے باعث اپنے خاوند سے جھنگڑنے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ غربت کے باعث دونوں میا ں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔ نارنگ منڈی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔