پنجگور، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہوگئے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :