امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 ہلاک، دو زخمی

حملہ آور 37 سالہ لبیب پرنس نامی ایک شخص ہے جس نے پارک میں موجود افراد پر فائر کھول دیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس واقعے کے فوری بعد شہر کے پانچ اسکول بن، طلبا کو اندر محصور کردیا گیا ، کسی بھی شخص کے اسکول میں داخلے کو بھی منع کردیا گیا تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

ایج ووڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے باعث تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہری ایج ووڈ میں واقع آفس پارک میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایج ووڈ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملہ آور 37 سالہ لبیب پرنس نامی ایک شخص ہے جس نے پارک میں موجود افراد پر فائر کھول دیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔اینٹی ٹیرر فورس کے مطابق اسپیشل ایجنٹ جائے وقوع کا معائنہ کررہے ہیں تاکہ مقامی پولیس کی مدد کی جاسکے۔پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد شہر کے پانچ اسکول بند کردیے گئے، طلبا کو اندر محصور کردیا گیا اور کسی بھی شخص کے اسکول میں داخلے کو بھی منع کردیا گیا تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے، حملہ آور کون تھا اور اس فائرنگ کا مقصد کیا تھا جلد سب کچھ واضح ہوجائیگا۔خیال رہے کہ امریکا میں اسکولوں کے اندر فائرنگ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اسی لیے پولیس نے سب سے پہلے نزدیک واقعے تمام اسکول بند کرادیے کہ کہیں حملہ آورپارک میں فائرنگ کرکے کسی اسکول میں داخل نہ ہوجائے۔۔

متعلقہ عنوان :