Live Updates

صوبائی حکومت امن و امان سمیت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ، سردار یار محمد رند

صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صوبائی حکومت بتائیں کہ صوبائی حکومت کی کیا ترجیحات ہیں، صوبائی صدر تحریک انصاف

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان سمیت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صوبائی حکومت بتائیں کہ صوبائی حکومت کی کیا ترجیحات ہیں انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس ٹرک پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس ٹرک پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے بے انتہاء قربانیاں دی ہے پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے غم میں برابر کے شریک ھے انہوں نے واقعے میں زخمی ھونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات