مولانا عبدالواسع کا دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکاروںکے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت اقدام ہے اور موجودہ حالات دن بدن تشویشناک ہوتے جارہے ہیں کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے مگر بدقسمتی سے حکومت کو جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ نبھانے سے قاصر ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں پولیس ٹرک پر حملے کے بعد قمبرانی روڈ پر دن دیہاڑے پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کیا گیا ایسا معلوم ہورہا ہے کہ ٹارگٹ کلکر کو کنٹرول کرنے والے کوئی نہیں ہیں وہ جب چاہئے جہاں چاہئے کسی کو بھی ٹارگٹ کرسکتے ہیں حکومت تو دعوے بہت کرتی ہے مگر عملی طورپر کچھ نظر نہیں آرہا جمعیت علماء اسلام اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :