Live Updates

ملک میں طبقاتی نظام ہے، منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کے دشمن آزاد اور چھوٹے جرم کرنے والے جیلوں میں قید ہیں، عمران خان

الیکشن کمیشن میں پیشی کسی خوف کے باعث نہیں تحفظات کے باوجود پیش ہو ں گا ، سربراہ تحریک انصاف ہنوز دہلی دور است حکومت چلتی نظر نہیں آئی سینیٹ انتخابات دور کی بات ہے (ن) لیگ انتقامی کارروائیاں کررہی ہے سیاسی احتجاج پر دہشت گردی کے مقدمات نہیں بنتے ، انٹرویو

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

ملک میں طبقاتی نظام ہے، منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کے دشمن آزاد اور چھوٹے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں طبقاتی نظام ہے، منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کے دشمن آزاد اور چھوٹے جرم کرنے والے جیلوں میں قید ہیں الیکشن کمیشن میں پیشی کسی خوف کے باعث نہیں تحفظات کے باوجود پیش ہوں گے۔ ہنوز دہلی دور است حکومت چلتی نظر نہیں آئی سینیٹ انتخابات دور کی بات ہے (ن) لیگ انتقامی کارروائیاں کررہی ہے سیاسی احتجاج پر دہشت گردی کے مقدمات نہیں بنتے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ عوام کی آنھکوں میں دھول جھونکی جارہی ہے نواز شری فنے 300 ارب کے اثاثے چھپائے نواز خاندان احتساب سے کیوں بھاگ رہا ہے ان کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں منی لانڈرر اور ملک کے دشمن ہیں انہوں نے کاہکہ ملک میں بڑے لوگ باہر اور چھوٹے مجرم جیلوں میں ہیں یہ طبقاتی نظام ہے نواز شریف کے خالف مقدمہ ریاست نے کیا ہے اور حکومتی وزراء مجرم کو تحفظ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ پر حملے کیے جارہے ہیں (ن) لیگ کے وزراء سپریم کورٹ کے خلاف باتیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری جائیداد سے متعلق عدالت نے جو ثبوت مانگے وہ فراہم کیے جمائما نے وہکام کای جو میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا تحفظات کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش ہونے جارہا ہوں لیکشن کمیشن میں پیشی کسی دبائو یا خوف کا نتیجہ نہیں دنیا میں کوئی بھی مثال نہیں ملتی کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ دنیا میں سیاسی احتجاج پر دہشت گردی کے مقدمات نہیں بنتے (ن) لیگ سیاسی مقدمات بنا رہی ہے ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف قطری خط کی بجائے عدالت میں منی ٹریل دے دیتے تو مقدمہ ختم ہوجاتا یہ فوج کو اس لیے برا بھلا کہہ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نہیں بچایا ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات تو مارچ میں ہوں گے ہنوز دہلی دور است حکومت چلتی نظر نہیں آئی سینیٹ کے انتخابات سے قبل حکومت ختم ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کے پی کے میں جیسا چاہتا تھا ویسا احتساب نہیں ہوسکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات