اسلام آباد،چوری کی مختلف وارداتو ں میں شہری دو موٹر سائیکلوں ،زیورات ،نقدی ،لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری دو موٹر سائیکلوں ،زیورات ،نقدی ،لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ بلال مصطفی نیآبپارہ پولیس کو بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال کی پارکنگ سے اس کی موٹر سائیکل ہنڈا 125ماڈل 2015چوری ہوئی ہے ، محمد انصار نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور الشفاء ہسپتال کی پارکنگ سے میری موٹر سائیکل ہنڈا 125آرئی ایم 4000چوری کرکے لے گئے ہیں ،کوثر محمود نے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر واقع جھنگ سیداں کے تالے توڑ کر نقدی ،زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں ،اشرف علی نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر واقع جی نائن 4سے لیپ ٹاپ ،زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے مذکورہ واقعات کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

شمس کالونی کی حدود سے نوجوان لڑکے کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ غلام محمد نے شمس کالونی پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ نامعلوم ملزمان میرے بیٹے عباس خان کو آئی جے پی روڈ سے اغواء کرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔جعلی ادویات تیار کرکے فروخت کرنے کے الزام میں کورال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈرگ انسپکٹر شبیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غوثیہ ٹائون میں کاروائی کی ڈرگ انسپکٹر کیمطابق عاصم اور محسن کھنہ ڈاک ائیریا میں بغیر لائسنس جعلی ادویات تیار کررہے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :