دریا خان ، سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)تھانہ سٹی پولیس کا مختلف علاقوں کا سرچ آپریشن, سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اور بھاری نفری نے حصہ لیا جس کے دوران 10مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق 25افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔دوران سرچ آپریشن ایک شخص سے منشیات برآمد ہوئی ہے ، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔