آئیسکو ریجن سے مزید 18بجلی چور پکڑے گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) آئیسکو ریجن سے مزید 18بجلی چور پکڑے گئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چور نہ صرف عوام کے دشمن ہیں بلکہ اس مُلک کے بھی دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن میں مزید18بجلی چور وںکیخلاف کاروائی کی گئی ہے آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل سے 5 جبکہ اٹک سرکل سے 13بجلی چوروں کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور تمام ٹیرف کے میٹروں کو مرحلہ وار چیک کریں تاکہ خراب اور سلو میٹروں کے صارفین کو جُرمانے ڈالے جائیں اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :