الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 30 معطل ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:30

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 30 معطل ارکان پارلیمنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 30 معطل ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے ، بحال ہونے والوں میں وزیر مملکت عابد شیر علی ، پارلیمانی سیکریٹری امور کشمیر چوہدری حامد حمیداور مولانا عطاء الرحمن بھی شامل ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مذید30معطل اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے ان اراکین نے گذشتہ روز اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی ،پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر چوہدری حامد حمید ، محمد خان ڈھا، ناصر اقبال بوسال ، کنور نوید جمیل ، عبدالرشید گوڈیل ،اور شہزادی عمر زادی ٹوانہ ، دو سینٹرز مولانا عطاالرحمان اور سینٹر تاج محمدآفریدی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراد ی ہیں اسی طرح کے پنجاب اسمبلی کے 15 ارکان ، سندھ اسمبلی کی خاتون رکن روبینہ سعید قائم خانی اور کے پی کے 5ارکان نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراد ی ہیں ان ارکان کی رکنیت کی بحالی کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اسمبلیوںکے سپیکرز اور چیئرمین سینٹ کو اگاہ کر دیا ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان