تحصیل گیچک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق چار زخمی ہوگئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:29

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ضلع پنجگور کی تحصیل گیچک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق چار زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کو پنجگور کی تحصیل گیچک میںمسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارسپا ہی حنیف جاں بحق جبکہ میجر منصور ،لائنس نائیک شاہزیب،سپاہی عصمت ،حکمت،اکرام اللہ زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :