معظم جا ہ انصاری کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا

وہ بطور ڈائریکٹر آئی بی بلوچستان فرائض سرانجام دے چکے ہیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) معظم جا ہ انصاری کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا بدھ کے روز حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معظم جاہ انصاری( بی ایس 21-)کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیاگیا ہے وہ بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر آئی بی بلوچستان فرائض سرانجام دے چکے ہیں معظم جاہ انصاری کا شمار اچھی شہرت کے حامل افسران میںہوتا ہے اور وہ محکمے کے دبنگ افسرکے طورپر جانے جاتے ہیں معظم جاہ انصاری نے بلوچستان کے ڈومیسائل پر پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت بلوچستان کو رپورٹ کردی ہے اور وہ جلد ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردینگے ۔

متعلقہ عنوان :