جیکب آبا د میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرکے 14 کلینک سیل کردیئے گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) جیکب آبا د میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرکے 14 کلینک سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کے ہمراہ جیکب آباد میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی ایسی اطلاع پر عطائی ڈاکٹروں میں کھلبلی مچ گئی اور کئی عطائی ڈاکٹر اپنی کلینکس بند کر کے فرار ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے ڈنگر محلہ میں ڈاکٹر جمیل اوڈھو، عرفان پٹھان،حیمن داس ،تارا چند،شام، ڈاکٹر غلام رسول لاشاری، اسپیشل فورس محلہ میںمحبوب بروہی ،حاکم انڑ،منوج ،وسیم ،منو جنتا حال کے قریب ڈاکٹر دیپک کمار ، سمیت 14 عطائی ڈاکٹروں کی کلینکس سیل کر دیں اس سلسلے میں رابطے پر اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر کاروائی کی ہے۔