دیوالی کے موقع پر الخدمت کے تحت ہندو برادری میں تحائف تقسیم

اقلیتی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے الخدمت نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے،سید احسان اللہ وقاص

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے الخدمت فانڈیشن نے ہرچو رام دام کمیونٹی سینٹر میں تحائف تقسیم کی خصوصی تقریب اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پرمندر کوالیکٹرک واٹر کولرکا ہدیہ پیش کیا گیا جبکہ ہندو برادری کے مستحقین میں 100 سے زائدسلے ہوئے کپڑے اور رضائیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں سابق ایم پی اے نائب صدر الخدمت فانڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص خیرمحمد تنیو ڈائیریکٹر ڈزاسٹر مئنجمنٹ ، ممبر منارٹی ڈیسک الخدمت سندھ ڈاکٹر شنکر لال ، حسن طارق شمسی صدر الخدمت فانڈیشن خیرپور نے خصوصی طورپر شرکت کی۔خیرپور کے پنچائتی ہال میں منعقد تقریبات میں ہندو اورسکھ برادری کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرہندو برادری کے رہنماں مکھی لال چند، اوٹن مل، لالا رمیش کمار اور ہری داس نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے دیوالی موقع پر باوقار تقریب کے انعقاد سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں ، اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں الخدمت بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے،ان کا مذید کہنا تھا کہ خوشی اس موقع پر الخدمت نے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا بڑا مسئلہ حل کردیا اور مستحق ہندوں میں سلے سلائے جوڑے اوردیگر تحائف تقسیم کر کہ ہماری خوشیوں کو دوبالاکردیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فانڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص، ڈائیریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت سندھ خیر محمد تنیو، ڈاکٹر شنکر لال اور الخدمت خیرپور کے صدرحسن طارق شمسی نے کہا کہ خدمتِ انسانیت کا عظیم سفر مذہبی ، لسانی و علاقائی تفریق کے بغیرجاری ہے ۔ملک میں موجوداقلیتی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے الخدمت نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے، معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کو ضروریات زندگی فراہم کرنے کو ہم اپنا اہم فریضہ سمجھتے ہیں۔