دیوالی اندھیروں پر روشنی اور برائی پر اچھائی کی فتح کا پیغام ہے، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:29

دیوالی اندھیروں پر روشنی اور برائی پر اچھائی کی فتح کا پیغام ہے، بلاول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں آباد ھندو برداری کو دیوالی کے موقعے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ دیوالی کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دیوالی اندھیروں پر روشنی اور برائی پر اچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی ملک میں برابری اور ہم آہنگی کے لیئے کھڑی ہے۔

پاکستانی شہری کی حیثیت سے ہندو برادریوں کو اپنے مذہبی تہوار جوش و جذبی کے ساتھ منانے کی آزادی حاصل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یقین دلایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے دیئے گئے تحفے جیسے آئین کے تحت پاکستان میں بسنے والے تمام غیرمسلموں کو مساوی حقوق اور یکساں مواقع میسر ہیں۔