Live Updates

ہمارا دشمن بلوچستان توڑنے کیلئے افغانستان کے ذریعے آ رہا ہے،کوشش ہے کہ بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں، کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہئیے جس سے دشمن فائدہ اٹھائے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بلوچستان کے کارکنوں سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:27

ہمارا دشمن بلوچستان توڑنے کیلئے افغانستان کے ذریعے آ رہا ہے،کوشش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بلوچستان توڑنے کیلئے افغانستان کے ذریعے آ رہا ہے،کوشش ہے کہ بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کو اکٹھا کروں۔وہ بدھ کو اپنے گھر کے باہر آئے بلوچستان کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے احتجاج کامطلب ہے کہ انکے دل میں پارٹی کادردہے۔

ملک دشمن بلوچستان کوالگ کرناچاہتے ہیں۔بلوچستان کیخلاف سازش ہورہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہئیے جس سے دشمن فائدہ اٹھائے۔اتوارکوسیہون میں جلسے سے خطاب کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے سیہون میں اسٹیڈیم بندکرانیکی کوشش کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات