وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پی ٹی آئی کے 22تاریخ کے جلسے سے پریشان

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:27

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پی ٹی آئی کے 22تاریخ کے جلسے سے پریشان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے بائیس تاریخ کے جلسے سے پریشان ہو کر ضلعی انتظامیہ پر دبائو ڈالا ہے کہ پی ٹی آئی کو منی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے ۔ وزیر اعلی کے اس بائو کے بعد منی اسٹیڈیم کے دروازے ویلڈ کرکے سیل کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے بائیس اکتوبر کو جلسے سے خطاب کرنا ہے۔

اور مراد علی شاہ اپنے حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سہون کی اہم شخصیات کو جلسہ روکنے کا ٹاس دیدیا ہے۔ اور پارٹی رہنمائوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دہونس دھمکی دیجائے یا مراعات جلسہ روکا جائے۔تحریک انساف کے سینئر رہنما سردار یار محمد رند نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اقتدار کے نشے میں چور پی پی پی کے وزیر اعلیٰ کو عوام کا جواب بائیس تاریخ کو دینگے۔

(جاری ہے)

سندھ کی عوام وزیر اعلیٰ یا انکی جماعت کی غلام نہیں ہے تبدیلی کا نعرہ لگ چکا ہے۔وزیر اعلی سندھ ٰ اپنے آقا کو خوش کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ سردار یار محمد رند نے مزید کہا کہ جمہوریت کے علم برداری کا دعویٰ کرنے والی پی پی پی کا حقیقی چہرہ سندھ کی عوام پر عیاں ہو گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ ٰ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمت کریں جلسے کی اجازت دیں۔ پی ٹی آء جلسہ روکنے کی وزیر اعلیٰ سندھ کی سازشیں بند نہ ہوئیں تو قلندر کے شہر دما دم مست قلندر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :