نواز شریف سے سوال ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے فارم سے حلف کو نکالنا اگر پارٹی کا فیصلہ نہیں تھا تو پھر اب تک قومی اور نبی مہربانؐ کے مجرم اسمبلی میں کیوں بیٹھے ہیں،وہ وزیر ہوں یا مشیر،

انہیں اسمبلی سے کیوں نہیں نکا لا گیا ، حکومت نے ابھی تک ان سے لا تعلقی کا اعلان کرکے انہیں جیل میں کیوں نہیں ڈالا، اس وقت تک تحریک جاری رکھیں گے جب تک اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے اور پردے میں چھپے چوروں کو سزا نہیں مل جاتی،ہم ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے غلامان مصطفی کو اکٹھاکر رہے ہیں، اس ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے، ملک کے 21کروڑ عاشقان مصطفی ؐاس کیلئے جان و مال کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا پشاور میں ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:27

نواز شریف سے سوال ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے فارم سے حلف کو نکالنا اگر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نواز شریف کے اس دعوے کہ’’ ختم نبوت کے فارم سے حلف نامے کو نکالنے میں حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ‘‘ ان سے سوال کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے فارم سے حلف کو نکالنا اگر پارٹی کا فیصلہ نہیں تھا تو پھر اب تک قومی اور نبئ مہربانؐ کے مجرم اسمبلی میں کیوں بیٹھے ہیں،وہ وزیر ہوں یا مشیر، انہیں اسمبلی سے کیوں نہیں نکا لا گیا ، حکومت نے ابھی تک ان سے لا تعلقی کا اعلان کرکے انہیں جیل میں کیوں نہیں ڈالا، ہم اس وقت تک یہ تحریک جاری رکھیں گے جب تک اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے اور پردے میں چھپے چوروں کو سزا نہیں مل جاتی،ہم ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے غلامان مصطفی کو اکٹھاکر رہے ہیں، اس ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے، ملک کے 21کروڑ عاشقان مصطفی ؐاس کیلئے جان و مال کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پشاور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ ،مشتاق احمد خان،قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ اور حلقہ این اے 4 سے جماعت اسلامی کے امیدوارواصل فاروق نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستا ن کی عوام ختم نبوت کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

حکمران عقیدہ ختم نبوت کے مجرموں کی سرپرستی سے باز آجائیں اور اپنی صفوں میں موجود قادیانی لابی کو باہر نکال کر جیل میں ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ کی حکومت کے دوران ختم نبوت پر شب خون مارا گیااور تمام پارٹیاں خاموش بیٹھی رہیں۔پاکستان کے عوام کے نمائندگی جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزداہ طارق اللہ نے کی۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے بانی سید مودودیؒ کو قادیانی مسئلہ لکھنے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ہم ختم نبوت کے تحفظ اور پاسبانی کے لیے مو ت سے ڈرنے والے نہیں اور مسلمانوں کے عقیدہ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف کرنے کے لیے تیارنہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے فارم سے حلف کو نکالنے والوں کی سازش کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا ظلم و جبراور کرپشن کے خلاف عوام متحد ہیں۔جماعت اسلامی کرپشن فری تحریک جار ی رکھے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم اس ملک میں امریکہ کے آلہ کاروں ، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفاداروں ، لینڈ اور ڈرگ مافیا اور کرپشن کے بڑے مجرموں کے خلاف جنگ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ترازو عدل و انصاف کا نشان اور مظلوموں اور مجبوروں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ عوام 26 اکتوبر کو ترازو کے نشان کو کامیاب کرائیں تاکہ ملک میں اللہ کے احکامات کے مطابق فیصلے کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط ہوں ۔